• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یہودی مذہبی تہوار، صہیونی آبادکاروں کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، بے حرمتی کی

صیہونی آبادکاروں کے دھاوے کے موقع پر فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی

بدھ 28-12-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
یہودی مذہبی تہوار، صہیونی آبادکاروں کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، بے حرمتی کی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سیکڑوں غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نے صہیونی فوج کے حفاظتی حصار میں نے تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور مسجداقصیٰ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بے حرمتی کی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نے یہودیوں کے مذہبی تہوار ’حانوکا‘ کے موقع پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز  کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا  اور تلمودی تعلیمات  کے  مطابق  مذبہی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کیا۔

قابض فوج اور آباد کاروں کے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔

اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنےکے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

بعد میں ہونے والی پیش رفت میں درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ یہودی شرپسندوں کو قابض فوج کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

جیسے ہی آباد کاروں کے پہلے گروہ نے الاقصیٰ کے صحن پر دھاوا بولا تو وہاں پرموجود مردو خواتین نمازیوں نے تکبیر  کے نعرے لگائے اور قبلہ اول کے دفاع کے عزم اور اس کی آزادی کے لیے نعرے لگائے۔

Tags: اسرائیلیتلمودیحانوکاہصیہونیفلسطینییہودی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.