(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی حکام نے صبح سویرے فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو ہیوی مشینری کے ذریعے ہموار کرنا شروع کیا جس کے باعث فلسطینی خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی فورسز نے جزیرہ نما النقب میں شناخت سے محروم گاؤں ام الحیران پر اچانک دھاوا بولا اور فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو مسمار کرنا شروع کردیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ام الحیران سے فسلطینیوں کو بے دخل کرنے کے بعد یہاں غیر قانونی صہیونی بستی کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی حکام نے اس گاؤں ام الحیران میں پہلی مرتبہ 2017 میں جارحیت کی تھی اس جارحیت کا مقصد ا س قصبے کے مکینوں کو بے گھر کرنا اوروہاں پر یہودی آباد کاروں کے لیے ایک کالونی قائم کرنا ہے۔