(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے یہودی تہوار ایام توبہ کے نام پر غزہ جانے والے راستے اور مغربی کنارے کے تمام علاقے سیل کردیئے جس کا مقصد فلسطینی باشندوں کو محدود کرنا ہے ۔
مقامی ذرائع کےمطابق قابض صیہونی آباد کاروں نے یہودی مذہبی تہوار ایام توبہ (عید غفران) جس کو عام طورپر یوم کِپوربھی کہا جاتا ہے کی آمدکےساتھ ہی مقبوضہ فلسطین کے محصورشہر غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے اکثریت علاقوں اور مرکزی شاہراہوں کو فلسطینی شہریوں کیلئے مکمل طور پر بند کردیا ہے۔
صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام تک غزہ اور غرب اردن کے درمیان گذرگاہیں بند رہیں گی۔صیہونی فوج کے مطابق یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر غزہ اور غرب اردن کے درمیان ’ایریز‘ اور ’کرم ابو سالم‘ گذرگاہیں بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ عیدالغفران کوعام طور پر یوم کِپور کہا جاتا ہے عبرانی زبان میں تشری مہینے کے دسویں دن کو منایا جاتا ہےـ یہ عموماً ستمبر یا اکتوبر میں آتا ہےـ عشرۃ التوبہ کے اختتام پر ایک لمبا روزہ ہوتا ہے جو یوم کِپور کی شام سورج ڈوبنے پر شروع ہوتا ہے اور اگلے دن سورج غروب پر کھولا جاتا ہےـ اس تہوار کا مقصد سال بھر کی توبہ کرنا ہوتا ہے۔