(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) (ڈبلیو ایچ او) نے گذشتہ ماہ فروری میں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات پر مامور طبی عملے پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہا رکیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ) کے عملے کے حوالے سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں طبی عملے پر غیر قانونی صہیونی فورسز کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فلسطینی قصبوں اور پناہ گزین کیمپ جہاں پہلہے ہی بے پناہ مسائل موجود تھے اور اب صہیونی ریاست کی نام نہاد فورسز کے غیرقانونی اقدامات کی وجہ سے مزید بڑھ چکے ہیں۔
2023 کے پہلے دو مہینوں میں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے طبی امداد فراہم کرنے والے عملے پر صہیونی فورسز کی جانب سے 47 حملوں کی اطلاع دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طبی امدادفراہم کرنے والے کارکنان کے خلاف جسمانی تشدد کے 21 واقعات ہوئے جن میں انہیں فلسطینی زخمیوں کو امداد فراہم کرنے سے روکنے کے واقعات بھی چامل ہیں جس کے باعث زخمی فلسطینی امداد نہ ملنے کے باعث شہید ہوئے۔
6 واقعات ایسے ہیں جس میں زخمیوں کو امداد کے لئے روانہ ہونے والی ایمبولینس کی تلاشی لی جاتی رہی اور اس دوران زخمی شہید ہوگئے ۔