(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کے جاسوس ڈرون نے غرب اردن میں ایک گھر اور ایک گاڑی کو شنانہ بنایا جس کےنتیجےمیں چار افراد شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے جاسوس ڈرون نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین جنین کے جنوب میں الشہداء گاؤں میں ایک گاڑی اور طوباس میں ایک مکان پر بمباری کی جس کے نیتجےمیں گاڑی میں سوار دونوں افراد شہید ہوئے۔ ایک اور حملہ ایک مکان پر گیا گیا جس میں بھی دو افراد شہید ہوئے۔