(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے سات اکتوبر سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہو اہے جس میں طلبہ و طالبات سمیت فلسطینیوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے واے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے گذشتہ تین ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف گرفتاریوں کی مہم مزید تیز کردی ہے جس میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو پہلے ہی بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کاٹ کر رہا ہوچکےہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام ہی شہر اسرائیلی بربریت کا شکار ہیں تاہم شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے غیر معمولی مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس شہر سے گرفتار فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 1,300 فلسطینیوں تک پہنچ گئی ہے۔”
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ الخلیل سے گرفتار کئے جانے والے فلسطینیوں میں 9 صحافی اور فلسطینی پارلیمنٹ کے 10 اراکین بھی شامل ہیں۔