(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی آبادکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ٹریفک جام کی وجہ سے قطار میں کھڑے تھے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی پولیس کے مطابق جمعرات کو معالی عدومیم اور مقبوضہ یروشلم کے درمیان قائم غیر قانونی صیہونی بستی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اسرائیلی ہلاک ہوگیا ۔
پولیس کےمطابق جمعرات کی صبح الزائم چیک پوسٹ کے نذدیک تین مسلح افراد نے غیر قانونی صیہونی آبادکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 12 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمی ہونے والوں میں ایک بیس سالہ صیہونی آبادکار زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے گذشتہ روز ہلاک ہوگیا جبکہ 11 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین فلسطینی بندوق برداروں نے اسرائیلی شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ٹریفک جام کےباعث ایک قطار میں کھڑے تھے ۔
زخمیوں میں ایک 23 سالہ حاملہ خاتون کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے، جب کہ دیگر 4 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے گئی ہے، جن میں ایک تیس سالہ خاتون، 23 سالہ مرد، 51 سالہ مرد، اور ایک 52 سالہ خاتون شامل ہے۔