(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے کے جنوب میں بیت لحم کے مغرب میں واقع الخدر قصبے پر دھاوا بولنے کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں پانچ فلسطینی بچے دم توڑ گئے۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے صبح سویرے بھی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا، شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ قابض فوج نے طولکرم کے شمال میں الشراویہ کے متعدد دیہاتوں پر دھاوا بولا۔
اسرائیلی فوج کی بھارتی نفری نے قفین، زیطہ، عطیل، دیر الغوثون، اور الجروشیہ پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا۔ صیہونی افواج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرن گاور آنسو گیس کا بھرپور استعمال کیا آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں پانچ فلسطینی بچے دم توڑ گئے۔