• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی وزارت خارجہ کا سابق سربراہ موساد کے بیان کا خیر مقدم

اسی طرح کے موقف کے بعد امید کرتے ہیں کہ یہ اسرائیلی معاشرے میں فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کے لیے بیداری کا آغاز ثابت ہوگا۔

اتوار 10-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی وزارت خارجہ کا سابق سربراہ موساد کے بیان کا خیر مقدم
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف بیانات خوش آئند ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ کے سیاسی مشیر احمد الدیک نے  گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ تامر پارڈو کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں نسل پرستانہ حکومت اور اس کے اقدامات پر  سخت تنقید  کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کی بڑھتی ہوئی تعداد کی طرف سے اسی طرح کے موقف کے بعد امید کرتے ہیں کہ یہ اسرائیلی معاشرے میں فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کے لیے بیداری کا آغاز ثابت ہوگا۔

تامر پارڈو صیہونی ریاست اسرائیل کے سیاسی منظر نامے پر گزشتہ مہینوں میں نیتن یاہو کی جانب سے پیش کی جانے والی عدالتی ترامیم کے مسودے کی مخالفت کرتے ہوئے نمایاں ہوئے ہیں، انھوں نے صیہونی حکومت کے طرز حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو اورشدت پسند اتحادیوں کی پالیسیز اسرائیل کو ناقبل لافی نقصانات پہنچا رہی ہیں ۔

پارڈو کے بیانات اسرائیلی حکام اور سفارت کاروں کی طرف سے حال ہی میں کیے گئے اسی طرح کے تبصروں میں ایک اضافہ ہے۔ ان تبصروں میں خبر دار کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے طرز عمل کو جاری رکھا تو وہ ایک نسل پرست ریاست بن سکتا ہے۔

Tags: احمد الدیکاسرائیلیتامر پارڈوصیہونیفلسطینیمقبوضہموساد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.