• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ہم اسرائیل کو مہینوں، سالوں یا دہائیوں بعد شکست دیں ہی دیں گے: حماس

ظلم ہمیشہ جاری نہیں رہ سکتا ہے مزاحمت کبھی ختم نہیں ہوگی، ہمیں یقین ہے کہ ہم مہینوں، سالوں یا دہائیوں کے بعد اسرائیل کو شکست دیں گے

جمعرات 28-12-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ہم اسرائیل کو مہینوں، سالوں یا دہائیوں بعد شکست دیں ہی دیں گے: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے پاس "ثابت قدمی اور صبر کے ساتھ” جنگ لڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے تاہم  مذاکرات  جب ہی ممکن ہوں گے جب غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم ہوگی۔

عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں  مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اور قیدیوں کی فائل کے ذمہ دار زاہر جبارین نے کہا کہ "فلسطینی مزاحمت کے تمام دھڑے پہلے غزہ میں جنگ بندی پر متفق ہیں، اس کے بعد کسی بھی چیز پر بات چیت کی جائے گی”ہمارے پاس "تمام آپشنز میز پرموجود ہیں” ۔

انھوں نے  کہا کہ "عمومی طور پر اسرائیل کی حارحیت کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے،  ہم ان تمام تجاویز اور پیش کش پر  فرخ دلی  کا مظاہرہ کررہے ہیں جو جامع جنگ بندی کا باعث بن سکیں تاہم اس کے لئے سب سے اہم غزہ پر جارحیت کو روکنا ہے”۔

زاہرجبارین نے غزہ کے حوالے سے مصری تجویز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ قومی سلامتی سے متعلق ہے اور میں اس پر میڈیا میں بات نہیں کر سکتا لیکن اتنا کہوں گا کہ  پہلے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو روکیں اور اس کے بعد ہم ان تمام نظریات کے بارے میں بات کریں گے جو پیش کیے جاسکتے ہیں”۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا اسرائیل کے ساتھ تنازعہ 75 سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے، یہ مسئلہ صرف قیدیوں سے متعلق نہیں ہے۔ مسئلہ اسرائیل اور اس کاغیر قانونی قبضہ   ہے اور ہمارے پاس  "ثابت قدمی اور صبر کے ساتھ” جنگ لڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے،  ہمیں یقین ہے کہ ہم انہیں مہینوں، سالوں یا دہائیوں کے بعد  اسرائیل کو شکست دیں گے کیونکہ  ظلم ہمیشہ جاری نہیں رہ سکتا ہے مزاحمت کبھی ختم نہیں ہوگی۔

Tags: اسرائیلیحماسزاھر جبارینزاہر جبارینصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.