• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حماس کے سامنے ہم ناکام ہوگئے: اسرائیلی چیف آف اسٹاف کا اعتراف

ہیلیوی کل "فوج" میں کرنل کے عہدے پر 52 نئے افسروں کی تقرریوں کا ایک بہت بڑا اور غیر معمولی عمل انجام دیں گے

منگل 19-03-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس کے سامنے ہم ناکام ہوگئے: اسرائیلی چیف آف اسٹاف کا اعتراف
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )ہرزی ہیلیوی نے 7 اکتوبر کو صیہونی "فوج” کی ناکامی کا اعتراف  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  "اسرائیل کو اپنے جنگی اہداف کے حصول کے لیے  ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے،”

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ میں   شائع صیہونی "فوج” کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی نے اپنے ایک  بیان میں  سات اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے ہونے والے   حملے  کو روکنےمیں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس حملے کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہےتاہم "اسرائیل کو اپنے جنگی اہداف کے حصول کے لیے بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔” چیف آف اسٹاف نے "سیاسی سطح کے فیصلوں کے مطابق فوجی آپریشن کو وسعت دینے کے لیے فوج کی تیاری” کا بھی اظہار کیا۔

دوسری جانب  چیف آف اسٹاف کے اس بیان کے بعد  صیہونی ریاست کے وزیر خزانہ سموٹریچ بیزلیل نے  سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہرزی ہیلیوی اسرائیل میں  بے مثال تباہی   کے ذمہ دار ہیں ۔

سموٹریچ نے  ہرزی ہیلیوی کی جانب سے فوج میں تقریوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل  رکنا چاہئے جبکہ چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ  تقریاں کرنا غزہ جنگ جیتنے کیلئے بہت اہم ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی ریاست کے میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ ہیلیوی کل "فوج” میں کرنل کے عہدے پر 52 نئے افسروں کی تقرریوں کا ایک بہت بڑا اور غیر معمولی عمل انجام دیں گے،  جن میں دو حساس عہدے بھی شامل ہیں جس کا غزہ  میں  جنگ سے براہ راست تعلق  سمجھا جاتا ہے۔

Tags: 'یدیعوت احرونوتاسرائیلیاسرائیلی چیفسموٹریچ بیزلیلصیہونیغزہفلسطینیہرزی ہیلیوی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.