• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

واشنگٹن : فلسطینیوں کی نسل کشی، ہزاروں یہودیوں کا اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین نے سرخ رنگ کی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں جس پر لکھا تھا "ہمارے نام پر نہیں، یہودی کہتے ہیں اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرو، اسلحہ بھیجنا بند کرو"

ہفتہ 18-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
واشنگٹن : فلسطینیوں کی نسل کشی، ہزاروں یہودیوں کا اسرائیل کے خلاف مظاہرہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) آج ہفتہ کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ” جیوش وائس فار پیس موومنٹ ” کی تحریک نے ایک احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا، جس میں امریکہ سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جابرانہ کارروائیوں کو بند کرنے، اور غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین نے سرخ رنگ کی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں جن پر "ہمارے نام پر نہیں، یہودی کہتے ہیں اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرو، اور اب اسلحہ بھیجنا بند کرو” جیسے نعرے لکھے تھے۔ انہوں نے "غزہ کو جینے دو، اور یہودی کہتے ہیں غزہ میں نسل کشی فوراً بند کرو” جیسے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین واشنگٹن کے ایک میدان میں جمع ہو کر شہر کی سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے "اسرائیل کو مزید پیسے نہ دو، فلسطین آزاد ہو، ہمیں قبضہ نہیں چاہیے، ہم آزادی چاہتے ہیں، اور واشنگٹن سے فلسطین تک، قبضہ مسترد ہے” جیسے نعرے لگا رہے تھے اور فلسطینی پرچم بھی لہرا رہے تھے۔

اس احتجاجی تقریب کی ترجمان لیا ہیریس نے "العربی الجدید” کو خصوصی طور پر بتایا: "ہم یہاں تشہیر کی تنظیم (ADL) کے خلاف کھڑے ہیں، جو اسرائیل اور صیہونیت کی حمایت کرتی ہے، اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، کیونکہ یہودیوں کی حفاظت فلسطینیوں کے حقوق کی قیمت پر نہیں آ سکتی۔” مظاہرین نے اسرائیل کے جنگ بندی کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ عارضی طور پر سانس لے رہے ہیں، مگر وہ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا عمل بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اور یہ بھی کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی قتل و غارتگری کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہنسل کشیہتھیاروںواشنگٹنیہودی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.