(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیراعظم نے اسرائیلی وزیرتعلیم کو امریکہ کے خلاف گفتگو نا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کے اختلافات کے باوجود اسرائیل کے امریکہ کے ساتھ تعلقات غیر متزلزل ہیں۔
اسرائیل کے وزیر تعلیم نے نیتن یاہو کے امریکہ کے ساتھ اختلافات کے متعلق بات نہ کرنے کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کچھ بھی ہوں واشنگٹن اسرائیل کو حکم نہیں دے سکتا ۔
صہیونی ریاست میں نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے قانون پر جاری سیاسی عدم استحکام شدت اختیار کرگیا ہے جس پر امریکہ کی جانب سے بھی تشویش کا اظہا رکیا گیا تھا، صہیونی ریاست کے چینل 12 نے وائٹ ہاؤس میں ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے اپنے ہاں عدالتی اصلاحات پر ہونے والی بغاوت کے متعلق ہمارے ردعمل کو غلط سمجھا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے وزرا اور کنیسٹ کے ارکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کوئی بیان نہ دیں۔ نیتن یاھو نے کہا تھا کہ حالات کے اختلافات کے باوجود اسرائیل کے امریکہ کے ساتھ تعلقات غیر متزلزل ہیں۔