(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اگر حزب اللہ سے جنگ چھڑ تی ہے تو اسرائیلی اہم شہر ایکر، حیفہ، تبریاس اور شاید تل ابیب کا حشر کریات شمونہ سے بدتر ہوجائے۔
غیر قانونی صیونی ریاست اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کےسابق سربراہ ہیم ٹومر نے عبرانی زبان کے معروف اسرائیلی خبار "اسرائیل ھیوم” کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ اسرائیلی کی تباہی ہوگی، حزب اللہ کے پاس جدید میزائل ہیں جو اسرائیل کو مفلوج کر دیں گے جس کے حملوں سے بن گوریان اور حیفہ کے بین القوامی ہوائی اڈے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔
انھوں نے موجودہ صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ میں بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہمارے فوجی ذہنی امراض کا اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں بہت بڑی تعداد معذور ہو چکی ہے ایسی صورتحال میں شمالی محاذ پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ اسرائیل کو تباہی سے نہیں بچا سکتی ہے۔
اگر حزب اللہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر جنگ ہوتی ہے تو اسرائیل کے اہم شہر ایکر، حیفہ، تبریاس اور شاید تل ابیب کا حشر کریات شمونہ سے بھی بد ترین ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے حزب اللہ کو جدید ترین ٹیکنالوجیز فراہم کی ہیں ان کے پاس درست حدف بنانے والے گائیڈڈ میزائل ہیں جو اسرائیلی گیس فیلڈز کو سیکنڈوں میں تباہ سکتے ہیں، اسرائیلی فضائیہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں انتہائی دہشواری کا سامنا کرے گی ، یعنی حزب اللہ کے ساتھ ایک مکمل جنگ اسرائیلی وجود کے لئے بدترین خطرہ ہے۔