• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی اسیروں کو سزائے موت دینے کے بل پر اسرائیلی پارلیمنٹ میں ووٹنگ

نئے قانون کے تحت صیہونی عدالت اسرائیلیوں کے خلاف قومی بنیادوں پر قتل کے جرم کے مرتکب افراد کو سزائے موت دے سکے گی

جمعرات 02-03-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی اسیروں کو سزائے موت دینے کے بل پر اسرائیلی پارلیمنٹ میں ووٹنگ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے  قتل میں ملوث فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دے کرانہیں سزائے موت دینے کے بل پرآج کے رائے شماری کی جائے گی۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخباریدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آج صیہونی ریاست کی پارلیمنٹ (کینسٹ) میں  کئی نئے قوانین پر ووٹنگ کرانے کی تیاری کی جارہی ہے جو اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی کے امور کی منظوری کے بعد سامنے آئی ہے جس میں 26 فروری کو اسرائیلی اہداف کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کو سزائے موت دینے کے قانون کی منظوری دی گئی تھی آج اس قانون پر رائے شماری کی جائے گی۔اس کے علاوہ عدالتی ترامیم کے مجوزہ قانون پربھی آج ہی رائے شماری کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس قانون کو پاس کرنے کے بعد”عدالت نئے قانون کے تحت صیہونی ریاست کے شہریوں کے خلاف قومی بنیادوں پر قتل کے جرم کے مرتکب افراد کو سزائے موت دے سکے گی”۔

اخبار نے مزید کہا کہ وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی نے فیصلہ کیا ہے کہ بل کنیسٹ میں پیش کرنے سے پہلے اس کے فارمولے کے بارے میں سکیورٹی کابینہ میں بحث کا اجلاس منعقد کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے عسکری کارروائیوں کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کی بحالی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

Tags: اسرائیلیاسیرصیہونیفلسطینیکنیسٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.