(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خط میں اس بات پر زور دیا کہ اگر واشنگٹن نے ریاض کے مطالبات کو پورا کیا تو وائٹ ہاؤس کو کانگریس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عالمی ذرائع کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز کی جانب سے صہیونی ریاست اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےامریکی صدر جو بائیڈن کے نام اپنے خط میں صہیونی ریاست اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر سعودی عرب کو ممکنہ سکیورٹی گارنٹی یا جوہری تعاون کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ اگر واشنگٹن نے ریاض کے مطالبات کو پورا کیا تو وائٹ ہاؤس کو کانگریس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اسرائیل اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان امن امریکا کی خارجہ پالیسی کا ایک دیرینہ مقصد رہا ہے اور ہم کسی بھی معاہدے کے بارے میں کھلے ذہن کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جو ممکنہ طور پر سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو گہرا کرے۔