(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس بارے میں آزادانہ معلومات نہیں ہیں۔
امریکہ کی جانب سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے جرائم میں کی پردہ پوشی جاری ہے ، امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ میں شائع ایک رپورٹ میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے اسرائیل کی طرف سے حماس جنگجوؤں کی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ میں شامل ہونے کے اسرائیلی دعوؤں کی تائید کی ہے۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی شہریوں کی فلاح و بہبود کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ ’اونروا‘ کے ایک درجن بھر ملازمین نے سات اکتوبرکو اسرائیل پر ہونے والے خوفناک حملے میں حصہ لیا تھا جس میں ان میں سے ایک اہلکار مارا گیا تھا ۔
امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے اسرائیل کے ایسے دعوے کی تائید کی ہے جس کے حوالے سے تاحال کوئی ٹھو س شواہد پیش نہیں کئے گئے۔
اس سے قبل امریکہ نے اعلیٰ سطحی ثبوت نہ ہونے کے باوجود محض اسرائیلی دعؤوں پر اعتماد کرتے ہوئے گذشتہ ماہ جنوری میں ’اونروا‘ کی امداد بند کر دی تھی جس کے باعث اسرائیلی دہشتگردی کا شکار شہر غزہ میں شہریوں کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے، امریکہ کے اس اقدام کے بعد گیارہ ددیگر ممالک نے بھی فلسطینیوں کی واحد امید ’یو این‘ ایجنسی کی امداد معطل کر دی تھی۔