(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی انتظامیہ فلسطینی ریاست تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے لیکن یہ کام سفارت کاری کے ذریعے ہونا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اٹلی کے جزیرے کیپری میں ’جی سیون‘ کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی ریاست کی رکنیت کی درخواست کے خلاف واشنگٹن کی جانب سے "ویٹو” کے استعمال پر تبصرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکہ غزہ کے علاقے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا۔
انہوں نے خطے میں جاری موجودہ کشیدگی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینی ریاست تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے لیکن یہ کام سفارت کاری کے ذریعے ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فی الحال صورت حال کو پرامن کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے۔ "ہم رفح میں جامع فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کر سکتے اور اس حوالے سے اسرائیل کے ساتھ اعلیٰ سطح پر بات چیت جاری ہے۔”