• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکہ کے 1 ارب ڈالر کے میزائل اور ڈرون بھی انصار اللہ کو فلسطینیوں کی حمایت سے روکنے میں ناکام

امریکہ کے ساتھ برطانیہ بھی انصاراللہ کے خلاف یمن کے اندر کارروائیاں کیں مگر اس کے باوجود امریکہ اور برطانیہ ناکام ہیں۔

اتوار 16-06-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امریکہ کے 1 ارب ڈالر کے میزائل اور ڈرون بھی انصار اللہ کو فلسطینیوں کی حمایت سے روکنے میں ناکام
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بحیرہ احمر میں انصاراللہ کے حملوں میں امریکہ اور اس کے اتحادی  65 سے زائد ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ 29 بڑی شپنگ اور توانائی کمپنیوں نے اپنے بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے ایک امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں یمنی انصار اللہ گروپ کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں، حالانکہ واشنگٹن ان کے میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

ویب سائٹ نے بتایا کہ یمنی انصاراللہ فورسز کے حملوں میں  امریکہ اور اس کے اتحادی 65 سے زائد ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ 29 بڑی شپنگ اور توانائی کمپنیوں نے اپنے بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کیا، جب سے یمنی گروپ نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں یا اسرائیل جانے والوں کو نشانہ بنانا شروع کیا۔

امریکہ کے ساتھ برطانیہ بھی انصاراللہ کے خلاف یمن کے اندر کارروائیاں کیں مگر اس کے باوجود امریکہ اور برطانیہ ناکام ہیں۔

رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فروری کے وسط سے بحیرہ احمر کے راستے کنٹینر کی ترسیل کی شرح میں 90 فیصد کمی واقع ہوئی ہے بحیرہ احمر سے بچنے کے لیے بحری جہاز افریقہ کے گرد جو راستے اختیار کرتے ہیں ان میں مزید دو ہفتے لگتے ہیں اور تقریباً ایک ملین ڈالرکا اضافی ایندھن خرچ ہوتا ہے۔

Axios نے ایک امریکی محقق کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی تنظیم کے خلاف امریکی اور برطانوی حملوں کے باوجود ان کے ہتھیاروں کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب نظر نہیں آتا۔

غور طلب ہے کہ یمنی انصار اللہ گروپ نے امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں غزہ کی پٹی کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا تھا، اس لیے اس گروپ نے گذشتہ نومبر سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی مال بردار جہازوں یا ان سے منسلک افراد کو نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔

دوسری جانب اس سال کے آغاز سے واشنگٹن اور لندن نے یمن میں انصار اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے اور میزائل حملے شروع کیے، جس کے جواب میں گروپ نے اعلان کیا کہ اب وہ تمام امریکی اور برطانوی جہازوں کو اپنے فوجی اہداف میں شمار کرتا ہے۔

Tags: انصار اللہبحیرہ احمرعدنغزہفلسطینیمزاحمتییمنی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.