(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کو نافذ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور اسرائیل کے خلاف اس کی جارحیت پر پابندیاں لگائے۔
اسرائیل کے بے قابو رویے کی کوئی مثال نہیں ہےسلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے خلاف سخت اقدامات تجویز کرےجس میں مقبوضہ فلسطین، مغربی کنارے اور لبنان میں جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف عدالتی کارروائیاں، اور اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت پر نظرثانی جیسے اقدامات جو کونسل، جنرل اسمبلی اور انفرادی رکن ممالک کے ذریعے طے پائے جا سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف سیاسی اتفاق رائے کو متحرک کرنا ہوگا تاکہ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کو نافذ کیا جا سکے”۔منیر اکرم نے کہا کہ اسرائیل کی جاری جارحیت نہ صرف خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہے بلکہ یہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکی ہے۔