(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست اپنے ظلم و استبداد سے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، وہ دن دور نہیں جب فلسطینی ارض مقدس کو صہیونی پنچوں سے آزاد کرالیں گے۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی زمینوں پر غیر قانونی صہیونی ریاست کے قبضے کے معاملے پر غور کرے۔ اس قرار داد کو 87 ممالک کی حمایت حاصل رہی جبکہ 26ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیئے ۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست کے مظالم پر حمایت کرنے والے ممالک کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس ووٹ نے شدت پسند صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی نئی حکومت کو تصفیہ اور نسل پرستانہ پالیسیوں کو فروغ دینے کے ارادے کے حوالے سے پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے ان ملکوں کی تعریف کی جو دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکے ہیں۔