• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ اور شراکت داروں کا صیہونی جارحیت سے تباہ حال شہر جنین کا دورہ

صیہونی جارحیت سے جنین کے گھر مکمل طور پر جل چکے تھے، گاڑیاں دیواروں میں دھنس گئی تھیں اور سڑکیں تباہ ہو چکی تھیں۔

منگل 11-07-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اقوام متحدہ اور شراکت داروں کا صیہونی جارحیت سے تباہ حال شہر جنین کا دورہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنین میں صیہونی دہشتگردی اور قتل عام سے چاربچوں سمیت 12 فلسطینی شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 900 گھروں کو تقصان پہنچا انفرااسٹریکچر اور سڑکیں تباہ ہوئیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کو مدد دینے والے ادارے ‘یو این آر ڈبلیو اے’ کی نائب کمشنر جنرل لینی سٹین سیتھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  ادارے کے وفد نے اپنے شراکت داروں کے ہمراہ صیہونی جارحیت سے تباہ ہونےوالے فلسطینی شہر جنینکے پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا ، اس دورے کا مقصد وہاں رہنے والوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور انہیں دوبارہ یہ یقین دہانی کرانا تھا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں تھا۔

وفد میں مقبوضہ مغربی کنارے میں ادارے کے دفتر کے ڈائریکٹر ایڈم بولوکوس اور اقوام متحدہ کے نمائندے اور امدادی رابطہ کار لین ہیسٹنگز بھی شامل تھے۔بتایا جارہا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف یہ دو روزہ عسکری کارروائی 20 سال سے زیادہ عرصہ میں جارحیت کا اپنی نوعیت کا شدید ترین واقعہ ہے۔

جاری بیان میں سٹین سیتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیمپ میں ہولناک تباہی کا مشاہدہ کیا۔ بعض گھر مکمل طور پر جل چکے تھے، گاڑیاں دیواروں میں دھنس گئی تھیں اور سڑکیں تباہ ہو چکی تھیں۔ ان حملوں میں ‘یو این آر ڈبلیو اے’ کا طبی مرکز بھی تباہی سے دوچار ہوا۔ تاہم مادی نقصان سے بھی زیادہ ہولناک شے وہ صدمہ ہے جو انہوں نے تشدد کا سامنا کرنے والے کیمپ کے باسیوں کی آنکھوں میں دیکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو اپنی خراب حالت اور خوف کے بارے میں بات کرتے سنا۔

Tags: اسرائیلیاقوام متحدہجنینصیہونیفلسطینیلینی سٹین سیتھ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.