(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یہودی بورس رومنشینکو کے حوالے سے اطلاع ہے کہ یہ شخص دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر کے ہاتھوں ہولوکاسٹ میں نازیوں کے قیدی کیمپ بوشنوالڈ سے1942 میں زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین میں جنگی معرکہ آرائی کا نشانہ بنتے ہوئے یوکرینی شہر خارکیف کے علاقے میں معمر یہودی بورس رومنشینکوکی 96 سال کی عمر میں روسی بم حملےمیں ہلاکت کی خبر موصول ہوئی ہے۔
معمر یہودی بورس رومنشینکو کے حوالے سے اطلاع ہے کہ یہ شخص دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر کے ہاتھوں ہولوکاسٹ میں نازیوں کے قیدی کیمپ بوشنوالڈ سے1942 میں زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا اور اس وقت سے یوکرین میں رہائش پزیر تھا تاہم ایک روز قبل روسی فوج کی بمباری میں انکا اپارٹمنٹ بھی زد میں آیا اور اس طرح 96 سالہ معمر یہودی کی موت ہوئی۔