• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

برطانیہ کے ارکان پارلیمان کا اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

خط میں لکھا گیا کہ آئی سی جے کا فیصلہ برطانیہ پر واضح ذمہ داریاں عائد کرتا ہے کہ "تجارتی یا سرمایہ کاری کے تعلقات کو روکنے کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں

ہفتہ 30-11-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
برطانیہ کے  ارکان پارلیمان کا اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

A handout photograph released by the UK Parliament shows Britain's Prime Minister Keir Starmer speaking during the weekly session of Prime Minister's Questions (PMQs) at in the House of Commons, central London, on October 9, 2024. (Photo by UK PARLIAMENT / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE - NO USE FOR ENTERTAINMENT, SATIRICAL, ADVERTISING PURPOSES - MANDATORY CREDIT " AFP PHOTO /House of Commons /UK Parliament"

0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں کی روشنی میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل ریاست پر جامع پابندیاں عائد کرنے کے لئے برطانوی ہاؤس آف کامنز کے 60 سے زائد اراکین پارلیمنٹ اور سات جماعتوں کے اراکین نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ایک خط لکھ دیا۔

دنیا کی اعلیٰ ترین عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے کے جاری کردہ تاریخی فیصلے کے بعد ارکان پارلیمنٹ رچرڈ برگون اور عمران حسین نے یہ پیغام تحریر کیا۔ خط میں فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

عدالت نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ "اسرائیل” کو امداد یا مدد فراہم کرنے یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اس غیر قانونی موجودگی کو برقرار رکھنے والے اقتصادی یا تجارتی معاہدے کرنے سے گریز کریں۔

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا یہ خط غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے الزام میں صیہونی وزیر اعظم  نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے کے بعد آیا ہے۔

مکتوب میں زور دیا گیا کہ آئی سی جے کا فیصلہ برطانیہ پر واضح ذمہ داریاں عائد کرتا ہے کہ "تجارتی یا سرمایہ کاری کے تعلقات کو روکنے کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جو مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے پیدا کی گئی غیر قانونی صورت حال کو برقرار رکھنے میں مدد کریں”ْ۔

Tags: اسرائیلیبرطانویصیہونیغزہفلسطینینسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.