(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی میڈیا نے سابق موساد سربراہ کے کانگو کے اچانک دوروں کو قومی مفاد کا نام دیا ہےالبتہ اس بارے میں تفصیلات کی اشاعت پر پابندی عائد کردی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی ملک کانگو سے ملک بدر کیے جانے والے قابض ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی’موساد‘ کے سابق سربراہ یوسی کوہن کئے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اپنے حکومتی عہدے کے دوران تین بار کانگو کا دورہ کیا تھا تاہم کانگو کے مقامی اخبار نے تصدیق کی ہے کہ کانگو حکام نے یوسی کوہن کو تیسرے دورے پر ملک بدر کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ کانگومیں دوبارہ نہ جائیں۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ قابض ریاست اسرائیل کے سینسر بورڈ نے موساد کے سربراہ کے کانگو کے سابقہ دوروں کے بارے میں تفصیلات کی اشاعت پر نا معلوم وجوہات کے پیش نظر پابندی عائد کردی ہےالبتہ یوسی کوہن کے کانگو کے اچانک دوروں کو قومی مفاد کا نام دیا ہے جس کے بعد صہیونی سیکیورٹی حکام کی طرف سے فراہم کردہ معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوروں کا مقصد مشکوک ہے۔