(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سربراہ حماس نے الشیخ محمد بن زاید اور امارات کے برادر عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی جبر کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید النہیان کو ان کے بھائی ابوظبی کے حکمران کے نمائندہ الشیخ سعیدبن زید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
سربراہ حماس نے الشیخ محمد بن زاید اور امارات کے برادر عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی ۔اپنے پیغام میں انھوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ الشیخ سعید بن زید آل نہیانطویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔