(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی حکام خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھانے سے گریز کریں اور کشیدگی کا خاتمہ کریں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے قبلہ اول میں صہیونی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یو اے ای نے صہیونی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ خطہ عدم استحکام کا باعث بننے والی کشیدگی کو روکیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حکام خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھانے سے گریز کریں اور کشیدگی کا خاتمہ کریں۔