(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترک صدر ایک سال کے وقفے کے بعد دارالحکومت انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کی دوسری مرتبہ میزبانی کررہے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردگان سے فلسطینی ہم منصب سے صدارتی محل میں میں ملاقات کی ، دونوں رہنماوں نے اسرائیل فلسطین تنازع میں تازہ ترین پیش رفت اور خطے میں دو ریاستی حل کے وژن کے مطابق اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے آج صدارتی محل میں ترک صدر رجب طیب اردگان سے ون آن ون ملاقات کی ، ملاقات میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے حالیہ پرتشدد کارروائیوں اور اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں صیہونی آبادکاروں کے حملوں سمیت اور خطے میں دو ریاستی حل کے وژن کے مطابق اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ترک صدر ایک سال کے وقفے کے بعد دارالحکومت انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کی دوسری مرتبہ میزبانی کررہے ہیں۔