(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بینیٹ نے گرفتار صہیونی جوڑے کے اہل خانہ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں کے خاندان کو مطلع کردیا گیا ہےجبکہ اسرائیل کی سفارتی کوششوں پر انہیں واپس اسرائیل لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزصہیونی ریاست اسرائیل کا ایک سیاحتی جوڑاجسے ترکی کے صدرطیب اردگان کے محل کے اندرونی ممنوعہ حصوں کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، کوترک عدالت کی جانب سےجاسوس قرار دیے جانے کے بعد صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ دونوں افراد کسی سیاسی ادارے سے منسلک نہیں ہیں اور نا ہی انکا مقصد ترکی اسرائیل کے سیاسی معاملات میں دخل دینا تھا وہ صرف سیاحت کیلیے ترکی آئے تھے اور باعزت شہری کی طرح سلوک کے حقدار ہیں۔
بینیٹ نے گرفتار صہیونی جوڑے کے اہل خانہ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں کے خاندان کو مطلع کردیا گیا ہےجبکہ اسرائیل کی سفارتی کوششوں پر انہیں واپس اسرائیل لانے کی کوششیں جاری ہیں۔