• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ترکی میں صہیونی صدر کی آمد پر عوام کا شدیداحتجاج

ہفتہ 12-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ترکی میں صہیونی صدر کی آمد پر عوام کا شدیداحتجاج
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترک حکام کے اسرائیل سے مزید تعلقات   کے خلاف مشتعل شہریوں نے” اسرائیل مردہ باد” اور” امریکہ مردہ باد” کے نعرے بھی لگائے جبکہ  مزاحمتی تحریکوں کی حمایت میں بھی "جہاد کو سلام” اور "حزب اللہ کو سلام” جیسے نعرے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے صہیونی صدر اسحاق ہرزوگ کی آمد پر ترک عوام کی جانب سےشدید رد عمل سامنے آیا ہے اور کئی شہروں میں عوام نے ناجائزریاست کے ساتھ تعلقات کے اس نئے دور کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے کیے گئے،ترکی میں یہ مظاہرے صہیونی صدر کے ترک پہنچنے سے ایک ہفتے پہلے سے شروع ہو گئے تھے جس  میں شہریوں  کی جانب سےبارہا  اسرائیل کے پر چم کو بھی نظر آتش کیا گیا۔

صہیونی صدر کے ترکی پہنچنے پر انقرہ، استنبول، غازیانتپ، بردور اور دیگر کئی شہروں میں مظاہرین نے صیہونیوں کے پرچم کو نذر آتش کیا اور فلسطین، حزب اللہ اور انصار اللہ کے جھنڈے اور شہید لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی تصویریں اٹھائیں اور نعرے لگائےکہ”ہم سب قاسم سلیمانی ہیں”۔

ترک حکام کے اسرائیل سے مزید تعلقات   کے خلاف مشتعل شہریوں نے   ” اسرائیل مردہ باد” اور ” امریکہ مردہ باد” کے نعرے بھی لگائے جبکہ  مزاحمتی تحریکوں کی حمایت میں بھی "جہاد کو سلام” اور "حزب اللہ کو سلام” جیسے نعرے لگائے گئے۔

واضح رہے کہ  اسحاق ہرزوگ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پہنچے ہیں ان کا دورہ ترکی 2008 کے بعد کسی اسرائیلی رہنما کایہ پہلا دورہ ہے اور اس نے ترک شہریوں، فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروپوں کے ساتھ ساتھ خطے کی مسلم اقوام کی طرف سے مذمت کی لہر دوڑادی ہے۔

Tags: استنبولاسحاق ہرزوگانقرہترکیحزب اللہصہیونی صدرقابض ریاست اسرائیلقاسم سلیمانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.