• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ترک وزیر خارجہ کا دور اسرائیل اور صہیونی ہم منصب سے ملاقات

جمعرات 26-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ترک وزیر خارجہ کا دور اسرائیل اور صہیونی ہم منصب سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترک وزیرخارجہ  نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی اور فلسطینی صدر کو یقین دہانی کروائی کہ قابض  اسرائیل کے ساتھ ترکی کے بڑھتے تعلقات سے فلسطینیوں کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ترکی کے وزیر خارجہ میولوٹ کاوسوگلو نےقابض ریاست اسرائیل کےساتھ فلسطینی  امداد کے سلسلے میں شروع ہو نے والے  تنازعے کےخاتمے پر15 سال بعد ناجائز ریاست اسرائیل کا دورہ کیااور صہیونی وزیرخارجہ یائر لیپد سے ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان سیاسی و سفارتی دو طرفہ تعلقات کی بہتری سے متعلق  تفصیلی بات چیت کی۔

رپورٹ کے  مطابق ترک وزیر خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ  میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی اور فلسطینی صدر کو یقین دہانی کروائی کہ قابض  اسرائیل کے ساتھ ترکی کے بڑھتے تعلقات سے فلسطینیوں کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ میولوٹ کاوسوگلو نے کہا کہ ہم القدس اور مسجد اقصیٰ سے متعلق فکرمند ہیں اور توقع کر تے ہیں  کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آگئے تو اس کا مثبت اثر فلسطینی سر زمین پر ہوگا۔

ترک وزیر خارجہ نے مسجدِ اقصیٰ اور بیت المقدس کے پرانے علاقوں کا بھی دورہ کیااور اسرائیل میں رہائش پذیر ترک شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ترکی کی اسرائیل کےساتھ مستقبل میں تعلقات معمول پر لانے  کےدونوں ملکوں پر پڑنے والے  مثبت  نتائج پر روشنی ڈالی۔

Tags: اسرائیلترک وزیر خارجہترکیرام اللہفلسطینی صدر محمود عباسمیولوٹ کاوسوگلویائر لیپد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.