(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے مطابق صدر کے خلاف اس قسم کی خبریں پھیلانے والے 30 سوشل میڈیا کے سرگرم کارکنوں کے خلاف حکام کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کی گئی جنہوں نے ایردوآن کی صحت سے متعلق من گھڑت پیغامات شائع کیے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر کے حوالے سے چند ماہ سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ صدر، ایردوآن جو اگلے ماہ اپنی 68 ویں سالگرہ منائیں گے، صحت کے مسائل کا شکار ہو کر اسرائیلی ماہر امراض قلب کی خدمات حاصل کر رہے ہیں جس کے جواب میں ترک ایوان صدر نے گردش کرنے والی افواہوں کے خاتمے کے لیے صدرایردوآن کے پرسکون انداز میں ایوان صدر میں چلنے کی 12 سیکنڈ کی ویڈیو بھی جاری کی۔
ترکی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے مطابق صدر کے خلاف اس قسم کی خبریں پھیلانے والے 30 سوشل میڈیا کے سرگرم کارکنوں کے خلاف حکام کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کی گئی جنہوں نے ایردوآن کی صحت اور اسرائیل سے تعلقات کے من گھڑت پیغامات شائع کیے تھے۔
ڈائریکٹوریٹ نے ایک پریس بیان میں یہ بھی کہا کہ سوشل نیٹ ورک ٹویٹر پر صدر ایردوآن کے حوالے سے موت کا ہیش ٹیگ بھی منتقل کیا گیا تھاجس کے بعد مذکورہ بالا ہیش ٹیگ کے تحت 30 افراد کی شناخت کی گئی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گمراہ کن معلومات کا مواد شیئر کرتے ہیں اور ان کے خلاف ضروری عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔