(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے نورشمس کیمپ پر ڈرون طیاروں سے بمباری کی اور کیمپ کے داخلی دروازے پر شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نیتجےمیں تین فلسطینی شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں جمعرات کی صبح دھاوا بولا اس دوران فائرنگ کے نیتجےمیں عبدالعزیز ابو سمن اور کمسن احمد عصام فحماوی شہید ہوگئے، نور شمس کیمپ میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بمباری میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل صیہونی افواج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکر ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر حسام ملاح کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔