• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

طولکرم: ہوٹل پر صیہونی فوج کی بمباری، 20 فلسطینی شہید درجنوں زخمی

دوسری انتفاضہ کے بعد پہلی بار کسی جنگی طیارے نے مغربی کنارے میں طولکرم میں بمباری کی۔

جمعہ 04-10-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
طولکرم: ہوٹل پر صیہونی فوج کی بمباری، 20 فلسطینی شہید درجنوں زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ایک ہوٹل پر بزدل صہیونی فوج نے بے رحمانہ حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم 20 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج نے گذشتہ روز شمالی مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے عین شمس کیمپ میں الحمام محلے کے ایک مشہور کیفے پر بمباری کی جس کے نیتجے میں 20 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔

صیہونی حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شہید ہوئے جن میں ایک خاتون، ان کے دو بچے اور ایک بھائی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  صیہونی فوج کے اس آپریشن کا مقصد بہ ظاہر مزاحمت کار غیث رضوان کو شہید کرنا تھا جو کہ طولکرم بریگیڈ کے رہ نماؤں میں سے ایک تھے۔

دوسری جانب غاصب صیہونی ریاست کے میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسری انتفاضہ کے بعد پہلی بار کسی جنگی طیارے نے مغربی کنارے میں طولکرم میں ایک عمارت پر بمباری کی۔

Tags: اسرائیلیشہداءشہیدصیہونیطولکرمفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.