(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ تین ماہ کے دوران صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہواہے۔
فلسطینی ہلالِ احمر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں مزید چار فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے۔
غاصب فورسز نے سات اکتوبر سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہو اہے جس میں طلبہ و طالبات سمیت فلسطینیوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے واے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ تین ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف گرفتاریوں کی مہم مزید تیز کردی ہے جس میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو پہلے ہی بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کاٹ کر رہا ہوچکےہیں۔ مجموعی طورپر اسرائیلی فوج نے 5،980 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔