(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترجمان القسام بریگیڈ نے شہداء نابلس کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون جلد رنگ لائے گا۔ ہماری جدو جہد مسجد اقصیٰ کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں صیہونی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے اپنے تین مجاہدین کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کی طرف سے جارحیت اور مجاھدین کی شہادتوں سے فلسطینی قوم کی آزادی کی تحریک نہیں رکے گی بلکہ یہ صیہونی مظالم سے مزید تقویت پکڑرہی ہے۔
ترجمان القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں شہداء نابلس کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہداء کا خون جلد رنگ لائے گا۔ ہماری جدو جہد مسجد اقصیٰ کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کل منگل کی صبح صیہونی فوج نے مجاھدین کو گھیرے میں لے کران پر فائرنگ کی۔ قابض فوج نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر مجاھدین نےدشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے کو ترجیح دی۔
قابض فوج کی اس بزدلانہ کارراوئی میں شہید ہونےوالے کمانڈروں میں فیلڈ کمانڈر سعد ماهر الخراز، المجاهد منتصر بهجت سلامہ اور کمانڈر نور الدين تيسير العارضہ شامل ہیں۔