• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مزید تین فلسطینی اسکول صیہونی فوج کے ہاتھوں مسمار

فلسطین میں 50 سے زائد فلسطینی اسکولوں کی مسماری کا منصوبہ ہے جس کے باعث ایک ہزار سے زائد فلسطینی بچے متاثر ہوں گے۔

ہفتہ 19-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مزید تین فلسطینی اسکول صیہونی فوج کے ہاتھوں مسمار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکام کے  انسان دشمن اقدامات سے جہاں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے فلسطینی متاثر ہو رہےہیں وہی باالخصوص  فلسطینی بچے شدید متاثر ہیں جن کے اسکولوں کو غاصب صیہونی دشمن  نشانہ بنا رہے ہیں۔

صیہونی آبادکاری کے خلاف قائم کمیٹی کے سربراہ وزیر مؤید شعبان نے  بتایا کہ ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل  کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں "جب الدیب”  پرائمیری اسکول کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا۔

وزیر مؤید شعبان نے مقامی میڈیا سے بات کرتےہوئے بتایا کہ غاصب صیہونی حکام نے انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش میں اس سال کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں کے تین اسکولوں کو مسمار کیا ہے جو کہ تعلیم کے حق کی ضمانت دیتے ہیں تاہم صیہونی جارحیت کے باعث ہزاروں فلسطینی بچوں کا مستقبل  تاریک ہورہا ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ کمیشن ان اسکولوں کی فائلوں کی قانونی طور پر پیروی کر رہا ہے تاکہ انہیں دوبارہ تعمیر کیا جا سکے، خاص طور پر بیت لحم میں "جب الدیب” اور الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں "اسفی ایلیمنٹری مکسڈ اسکول” کی تعمیرنو کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قابض حکام کا پیغام ہمارے لوگوں کے بنیادی حقوق پر حملے کی حد تک نہیں رکتا بلکہ یہ ان بین الاقوامی تنظیموں اور دنیا کے ممالک کے موقف پر حملہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں 53 سے زائد فلسطینی اسکولوں کی مسماری کا منصوبہ ہے جس کے باعث  سے ایک ہزار سے زائد فلسطینی بچے متاثر ہوں گے۔

Tags: اسرائیلیاسکولجب الدیبصیہونیفلسطینیمسمارمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.