• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

تین روزہ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ اسلام آباد میں شروع

تین روزہ ورکشاپ 27 اور 28 اپریل تک جاری رہے گی۔ ورکشاپ کے اختتام پر اتوار کے روز فن پاروں کی نمائش بھی لگائی جائے گی۔

بدھ 08-05-2024
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
تین روزہ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ اسلام آباد میں شروع
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں فلسطینی عوام سے یکجہتی اور غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے تین روزہ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ جمعہ کے روز 26 اپریل کو اسلام آباد آرٹس گیلری ایف نائن پارک میں شروع ہو گئی۔

تین روزہ ورکشاپ 27 اور 28 اپریل تک جاری رہے گی۔ ورکشاپ کے اختتام پر اتوار کے روز فن پاروں کی نمائش بھی لگائی جائے گی۔

ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ کا انعقاد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور اسلام آباد آرٹس گیلری سمیت ہنر کدہ کالج کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ کو فلسطینی عوام کے حق واپسی سے منسوب کرتے ہوئے “واپسی قریب ہے” کا عنوان دیا گیا ہے

یکجہتی فلسطین ورکشاپ میں اسلام آباد اور پشاور سمیت مانسہرہ اور دیگر شہروں کے مختلف تعلیمی اداروں میں آرٹس اور فن کی فیکلٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد طلباء و طالبات سمیت سینئر آرٹسٹ اور اساتذہ شریک ہیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے ورکشاپ کے آغاز پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فن اور آرٹس کی مدد سے پاکستان بھر میں فلسطین کاز سے متعلق آگہی کی مہم جاری ہے۔ پہلے مرحلہ میں کراچی اور دوسرے مرحلہ میں لاہور میں کامیاب ورکشاپ اور تصویری نمائشوں کے انعقاد کے بعد اب تیسرے مرحلہ میں اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جبکہ اگلے مراحل میں پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی انعقاد کیا جائے گا اور عوامی آگہی کی مہم جاری رہے گی۔

اس موقع پر کامسیٹ، نمل، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات کے اساتذہ میں واجد رضا، انور علی، احسان احمد، عمر احمد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Tags: اسلام آبادد فلسطین فاؤنڈیشنصہیونیفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.