• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رواں سال ایک اور عرب ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے گا، اسرائیل

سعودی عرب کا دشمن یقینی طور پر اسرائیل نہیں ایران ہے، تاہم سعودی ایران تعلقات میں پیش رفت اسرائیل کے لیے خوش آئند ہو سکتی ہے

جمعرات 20-04-2023
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
رواں سال ایک اور عرب ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے گا، اسرائیل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست کے وزیر خارجہ نے مستقبل میں سعودی عرب کے دورے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ ٹیبل پر ہے، ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے فوجی ریڈیو  کو دیئے گئے انٹرو یو میں صہیونی ریاست کے وزیرخارجہ ایلی کوہن نے  آئندہ چند ہفتوں میں سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا دورہ ٹیبل پر ہے، ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی، انھوں نے عرب ملک کا نام لئے بغیر بتایا کہ رواں سال ایک اور عرب ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے گا۔

ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں سعودی اسرائیل تعلقات پر بات ہوئی تھی جس میں انھوں نے چین کی ثالثی سے سعودی ایران معاہدوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کا دشمن یقینی طور پر اسرائیل نہیں ایران ہے، تاہم سعودی ایران تعلقات میں پیش رفت اسرائیل کے لیے خوش آئند ہو سکتی ہے۔ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ سعودی ایران تعلقات، سعودی عرب کے اسرائیل کے قریب آنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ایلی کوہن نے کہا ہے کہ کہ ہم چین کا احترام کرتے ہیں اور چین کے ساتھ بہت ڈیل کرتے ہیں۔ لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارا اپنے عظیم دوست امریکا کے ساتھ ناگزیر اتحاد ہے۔ چینی وزیرخارجہ نے اسی ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے فلسطینی اوراسرائیلی ہم منصبوں کو امن مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے بیجنگ کی آمادگی سے آگاہ کیا ہے۔

Tags: اسرائیلیایرانایلی کوہنچینسعودی عربصہیونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.