• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رواں سال 203 فلسطینی صیہونی دہشتگردی میں شہید ہوئے

مئی 2023 میں، گذشتہ 16 سالوں سے اسرائیل کے ہاتھوں غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کا شکار محصور شہر غزہ ی میں 37 افراد کو شہید کیا۔

ہفتہ 15-07-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
رواں سال 203 فلسطینی صیہونی دہشتگردی میں شہید ہوئے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہدا ء میں چار بچوں اور خاتون سمیت  بزر گ شہری بھی شامل ہیں جن کو صیہونی فوج نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور اس کے جرائم کی تفصیلات فراہم کرنے والے فلسطینی ادارے ڈیٹا سینٹر “Mu’ti,”کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  اسرائیلی جارحیت سے  اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور لاتعداد کی زندگیوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہےہیں۔

رپورٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2023 کے آغاز سے اب تک  غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج اور غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں  چار بچوں  ایک خاتون اور بزرگ شہریوں سمیت 203 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے  اس دوران تین صیہونی شہری بھی ردعمل میں جہنم واصل ہوئے۔

رواں سال غاصب صیہونی دشمن نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں اپنی بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا جس میں 64 فلسطینیوں کو شہید سیکڑوں کو زخمی ، درجنوں کو گرفتار اور گھروں سمیت دیگر انفرا اسٹریکچر کو تباہ کردیا گیا ۔

گذشتہ ہفتے ہی صیہونی دشمن کی جانب سے جنین غیر معمولی فوجی مہم شروع کی گئی تھی ، جس میں 1,000 سے زیادہ فوجیوں نے جدید ترین جنگی ہتھیاروں اور اسلحہ کے ساتھ حصہ لیا تھا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کے علاوہ 13 فلسطینی شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

ڈیٹا سینٹر نے مزید انکشاف کیا کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران شمالی مغربی کنارے کے ایک اور شہر نابلس میں اسرائیلی فائرنگ سے 46 فلسطینی شہید ہوئے ، اس کے علاوہ  صیہونی دشمن نے مئی 2023 میں، گذشتہ 16 سالوں سے غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کا شکار محصور شہر غزہ ی میں 37 افراد کو شہید کیا۔

کئی دنوں تک جاری رہنے والے صیہونی فوج کے ان حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور جانی نقصان ہوا۔ شدید بمباری نے رہائشی علاقوں، اہم انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کو بری طرح تباہ کردیا ، جس سے بے پناہ مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور بے شمار فلسطینیوں کو بے گھر ہونا پڑا۔

غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی پرتشدد حملوں  میں  چھ بچوں سمیت 37 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ۔

مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں میں صیہونی ریاستی دہشتگردی تاحال جاری ہے ، مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے 11 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا جبکہ 10 فلسطینیوں کو الخلیل میں جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کیا گیا  ۔

مزید برآں، القدس (یروشلم) کے مقدس شہر میں آٹھ افراد اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے۔ رپورٹ میں طولکرم  میں چھ، قلقیلیہ اور بیت لحم میں چار اور طوباس اور سلفیت میں دو دو فلسطینی شہریوں نے جنت کا سفر اختیار کیا۔

Tags: اسرائیلیبیت المقدسشہیدصیہونیغزہفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.