• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رواں سال صیہونی درندگی میں فلسطینیوں کے 136 مکانات مسمار کئے

صیہونی غیر قانونی اقدامات سے بچوں خواتین اور بزرگوں سمیت ہزاروں فلسطینی بےگھر ہوچکے ہیں

ہفتہ 10-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
غاصب صیہونی فوج نے دو مزید فلسطینیوں کے گھر مسمار کردیئے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسمار کئے گئے گھروں میں سے 10 کا تعلق ان شہیدوں یا قیدیوں کے خاندانوں سے ہے جنہوں نے غیر قانونی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔

فلسطینی جرائم پر نظر رکھنے والی فلسطینی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  غیر قانونی صیہونی افواج نے  سال 2023ء کے آغاز سے مغربی کنارے اور القدس میں 136 مکانات  اور دیگر فلسطینی املاک مسمار کیا تھا۔

غرب اردن اور القدس میں مسماری کی درجنوں کارروائیوں کے دوران مکانات مہندم ہونے سے سیکڑوں افراد جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں بے گھر ہوئے۔ اریحا شہر میں 19، الخلیل میں 18، مقبوضہ بیت المقدس میں 64، بیت لحم میں 7، جنین میں 3، نابلس میں 17، رام اللہ میں 4، سلفیت میں 2 طوباس اور قلقیلیہ میں ایک ایک مکان مسمار کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق قابض افواج اور آباد کاروں نے فلسطینیوں کی املاک بشمول دکانوں، زرعی سہولیات، بیرکوں اور دیگر کو تباہ کر دیا، جن میں 112 سہولیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہریوں کی 29 جائیدادیں ضبط کی گئیں۔

جمعرات کو صیہونی قابض فوج نے رام اللہ کے رام اللہ التحتا محلے میں قید اسلام فروخ کے گھر کو پرتشدد جھڑپوں کے دوران دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

قابض فوج "اجتماعی سزا” کے حصے کے طور پر مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث  فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم اس کے باوجود غرب اردن اور القدس میں مزاحمتی کارروائیوں میں کمی نہیں آئی۔

Tags: اسرائیلیصیہونیفلسطینیمسمارمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.