(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کوئی بھی ایسا گروپ جو اسرائیل کیخلاف حملوں میں ملوث ہوگا اسرائیلی فوج اس کے خلا ف کارروائی کرے گی ۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غزہ پر زمینی حملے کےلئے انتظار کا کہا گیا ہے کہ تاہم اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی حملے کےلئے زیادہ انتظار نہیں کرے گی ہم غزہ میں زمینی کارروائی کے خطرات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
صیہونی فوج کے ترجمان نے وضاحت کی کہ حزب اللہ ان کے ساتھ فرنٹ لائن پر جھڑپوں میں مصروف ہے انھوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز لبنانی سرحد پر حذب اللہ کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے جبکہ ایک فوجی غزہ میں دراندازی کے دوران ماراگیا ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہوئے۔