(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل نے رمضان المبارک کے دوران غزہ میں فوجی کارروائیاں نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے نیویارک کا دورہ کیا س دوران ان سے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی آئندہ ہفتے تک ہوجائے گی۔
جوبائیڈن نے کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے "میرے قومی سلامتی کے مشیر مجھے کہتے ہیں کہ ہم جنگ بندی کے بہت قریب ہیں، مجھے امید ہے کہ اگلے پیر تک جنگ بندی ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ "اسرائیل نے حماس کو تباہ کرنے کے لیے وہاں اپنی مہم کو تیز کرنے سے پہلے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح سے فلسطینیوں کو انخلاء کرنے کے قابل بنانے کا عہد کیا ہے۔” مغویوں کی رہائی کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی پر اصولی معاہدہ ہے۔
انہوں نے کہا، "رمضان قریب آ رہا ہے، اور اسرائیلیوں کے درمیان رمضان کے مہینے میں کوئی بھی سرگرمی نہ کرنے کا معاہدہ ہوا تھا، تاکہ تمام یرغمالیوں کو نکالنے کے لیے خود کو وقت دیا جاسکے۔