• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری نہ کرنے کیلئے دباؤ تھا: آئی سی سی پراسیکیوٹر

"ضروری ہے کہ حمایت یافتہ ممالک کے ساتھ برتاؤ سے گریز کیا جائے، چاہے وہ نیٹو ہوں، یورپی ممالک ہوں یا طاقتور ممالک یا دوسرے ممالک‘۔

ہفتہ 07-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری نہ کرنے کیلئے دباؤ تھا: آئی سی سی پراسیکیوٹر
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) میں کچھ عالمی رہ نماؤں کے دباؤ میں تھا جو کہہ رہے تھے کہ میں نیتن یاھو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ کریں”۔ "بہت سے رہ نما ؤں اور دیگر اہم شخصیات نے مجھے خبردار کیاتھا”

بین الاقوامی فوجداری عدالت’آئی سی سی‘ کے پراسیکیوٹر کریم خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں  انکشاف کیا ہے کہ مختلف ممالک کے رہ نماؤں  او ر اہم شخصیات کی جانب سے  ان پر شدید دباؤ تھا کہ وہ  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری نہ کریں ، انہوں نے "وہ شواہد دیکھے جن کی بنیاد پر میمورنڈم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ان لوگوں کے جواب میں جنہوں نے ان کی درخواست پر تنقید کی تھی”۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’آئی سی سی‘ کو "اسرائیل اور حماس دونوں رہ نماؤں کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کرنی چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دنیا بھر کے لوگ عدالت کو کچھ مشترکہ معیارات کی بنیاد پر قانون کا یکساں اطلاق کرتے ہوئے دیکھیں”۔کریم خان نے  مزید کہا کہ "ضروری ہے کہ حمایت یافتہ ممالک کے ساتھ برتاؤ سے گریز کیا جائے، چاہے وہ نیٹو ہوں، یورپی ممالک ہوں یا طاقتور ممالک یا دوسرے ممالک‘۔انہوں نے کہا کہ میں کچھ عالمی رہ نماؤں کے دباؤ میں تھا جو کہہ رہے تھے کہ میں نیتن یاھو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ کریں”۔

واضح رہے کہ گذشتہ اگست کے آخر میں کریم خان نے ججوں سے کہا تھا کہ وہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ کا فوری فیصلہ کریں۔عدالت کو دی گئی درخواست میں خان نے اسرائیلی حکام اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہ نماؤں کے خلاف جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری کی جانچ کرنے والے ججوں پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اپنا فیصلہ جلد سنائیں۔

خان نے کہا کہ”ان طریقہ کار میں کوئی بھی بلاجواز تاخیر متاثرین کے حقوق کو منفی طور پر متاثر کرسکتی ہے”۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ "عدالت کا دائرہ اختیار اسرائیلیوں پر ہے جو فلسطینی علاقوں میں وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے عدالت کے ججوں سے کہا کہ وہ درجنوں حکومتوں اور دیگر فریقوں کی طرف سے جمع کرائی گئی اپیلوں کو مسترد کر دیں۔

Tags: آئی سی سی پراسیکیوٹراسرائیلیجنگ بندیصیہونیغزہفلسطینیکریم خاننسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.