(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہم اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی فلسطینیوں کی اس نسل کشی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی خاتون وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے گذشتہ روز اسپین کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف اگر مگر چونکہ چناچہ سے پاک دو ٹوک گفتگو کرتےہوئے صیہونی ریاست کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم قرار دیا ۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر گذشتہ آٹھ ماہ سے جاری وحشیانیہ بمباری اور اس کےنیتجے35 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر یورپ کا پہلا ملک اسپین ہے جو غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی پر دو ٹوک انداز میں اس کو نسل کشی کا مجرم قرار دے رہا ہے اور اس کو اس سنگین جرم کےلئے جوابدہ ٹھہرارہا ہے ۔ہسپانوی وزیر دفاع مرگریٹا روبلز نے کہا ہے ‘ غزہ میں جنگ نہیں بلکہ فلسطینیوں کی نسل نسل کشی ہے۔
واضح رہے کہ ‘ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب صیہونی ریاست یورپی ملک اسپین فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان سے پہلے ہی بہت ناراض ہے۔