(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے وزیرخارجہ سمیت دیگر سیاستدانوں نے کینیڈا کو سخت نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ نے گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر 5 ماہ سے زائد عرصے سے جاری وحشیانہ بمباری اور اس کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سمیت نہتے شہریوں کی بڑی تعداد کی شہادت پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرار داد منظور کی تھی ، پارلیمنٹ میں اس قرارداد کے حق میں 207 جبکہ مخالفت میں 117 ووٹ آئے۔
کینیڈا کی پارلیمنٹ کے اس فیصلے کے بعد اسرائیل کے وزیرخارجہ نے کینیڈا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کینیڈا کی موجودہ کارروائی کا سختی سے فیصلہ کرے گی۔
وزیرخارجہ کے ساتھ ساتھ جنگی کونسل کے رکن اور وزیرخزانہ سموٹریچ بیزلیل نے بھی کینیڈا کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کو اس فیصلے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
ہے۔
واضح رہے کہ قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیےکام کرنےکا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا ہے کہ اس قرارداد کے بعد کینیڈا اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دے گا۔