(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست فلسطین کی سرزمین قابض ہوکر وہاں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے جو تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض غیرقانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے مظلام کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کی جانب سے تعلقات کو معمول پر لانے کی امریکی کوششوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو ہر سطح پر معمول پر لانے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل فلسطین کی سرزمین پر اپنا قبضہ جاری رکھ کر، وہاں بستیوں کی تعمیر کی رفتارکوتیزکرکےتمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرہا ہے ۔
اسرائیل خطے اورپوری دنیا میں مسائل کی جڑ ہے اور وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا سلوک کررہا ہے۔ نسل پرست ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے ممالک، افراد اور جماعتیں اپنے فیصلوں پر نٓظرثانی کریں۔
حماس نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ کو سنگین خطرات لاحق ہیں، صیہونی ریاست کے خلاف اصولی مؤقف کا جس کا وہ ہمیشہ مطالبہ کرتی رہی ہے، اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔