(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی افواج نے امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں سمیت بین الاقوامی امدادی اداروں اور مراکز کو نشانہ بنارہا ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹر ویو دیتے ہوئے غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا منظم قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے اس کے لئے اسرائیلی فوج ہر ممکن طریقہ کار کا استعمال کررہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ صیہونی افواج نے گذشتہ ایک ہفتے کےد وران بین القوامی امدادی مراکز اور اداروں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا جس کا مقصد فلسطینیوں کو بھوک اور قحط کے سنگین مرحلے میں داخل کرنا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ غزہ میں افراتفری کو مزید گہرا کرنے کے لیے صیہونی افواج نے امدادی رابطہ کاری کے ذمہ داروں کو نشانہ بنایا۔ ہم غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کی کوشش کرتے ہوئے فاقہ کشی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں