(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم نے حماس کے مطالبے کے پس منظر میں کہا ہے کہ "ہم فلاڈیلفیا کے محور اور نیٹزر کوریڈور کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے”۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے آج غزہ میں مزاحمتی قوتوں کے ہاتھوں جہنم واصل ہونے والے اور یرغمال بنائے جانے والے افراد کے خاندانوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ، ملاقات میں صیہونی وزیراعظم نے کہا ہے کہ گو کہ ہم پر بہت دباؤ ہے تاہم اس کے باوجود کہ "اسرائیل کسی بھی صورت میں فلاڈیلفیا کے محور اور وکر کوریڈور سے ایسا کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے گا، یہ دونوں مقامات فوجی اور سیاسی دونوں طرح کے اسٹریٹجک اثاثے ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن اس میں بعض ایسے مطالبے ہیں ہیں جن کے حوالے سے ہم لچکدار ہو سکتے ہیں، اور بعض ایسے ہیں جن کے بارے میں ہم لچکدار نہیں ہو سکتے ہیں –