(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سیکیورٹی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے نیتن یاہو کے گینگ وار اور جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے بیان کو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی مکمل اورکھلی ناکامی قرار دیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار يديعوت أحرونوت میں صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں کابینہ اراکین پر مشتمل اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیتن یاھو کی جانب سے گینگ وار اور جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے اعتراف کو سیکیورٹی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس فوجوں میں سرفہرست ہے، اسرائیل کے پاس ملٹری ایڈ کے نام پر خطیر رقم جمع ہوتی ہے، اسرائیل ایک سیکیورٹی اسٹیٹ ہے تاہم اس کے باوجوس وزیراعظم کی جانب سے ایسا بیان ثابت کرتا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل غیر قانونی صیہونی ریاست کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے بھی پولیس کی کامیوں کا اعتراف کرتےہوئے میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہا تھا کہ پولیس کے پاس وسائل کم ہیں اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں ، ہمارے پاس وقت بہت کم ہے ہمیں انتظا نہیں کرنا چاہئے اسرائیل کی سلامتی کےلئے ہمیں سخت فیصلے لینے ہوں گے۔